نو محرم الحرام کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک تاریخی خطبہ


نو محرم الحرام کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک تاریخی خطبہ

 

 کراچی،عرفان علی

نو محرم الحرام کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک تاریخی خطبہ دیا

نومحرم کی رات قیام حسینی میں حضرت امام حسین نے اپنے اصحاب کو جمع کیا اور تاریخ ساز خطبہ دیا ۔سید الشہداء نے فرمایا میں نے تم پر اپنی بیت اٹھالی ہےاور تمہیں اختیار ہے جہاں چاہو چلے جائو، اب رات کے پردے نے تمہیں ڈھانپ لیا ہےرات کی تاریخی مکمل طور پرچھا چکی ہے جس  طرف چاہو جائو ، امام حسین کے سامنے موجود اصحاب باوفا نے عرض کیاکہ ہم  کس لیے آپ کو چھوڑ کرچلے جائےاس لیے آپ کے بعد جئے تو خداوند ہر گزایسا نہ کرنے دے امام عالی مقام نے شب عاشور کو تین حصوں میں تقسیم کیا ،

نو محرم کی رات وہ وقت بھی آیا امام حسین اور آپ کی ہمشیرہ سیدہ زینب کے درمیان ایسا مکالمہ ہوا جس کی بنی آدم میں نذیر نہیں ملتی ۔بیبی زینب نے اپنے بھائی سے فرمایاکہ کاش موت مجھے نابود کردیتی اور یہ زندگی مجھ سے چھین لیتی ، یہ وقت اسی وقت کی طرح ہے جب مجھ سے میرے بابا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب پھر والدہ خاتون جنت اور بھائی حسن مجتبیٰ جداہوئے۔

نواسہ  رسول نے بہن کی طرف دیکھا اور کچھ یوں گویاں ہوئے، اے میری بہن فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ، تم بنت علی الزہرہ ہو

حسینی سپاہ کےسب سے بوڑھے صحابی مسلم بن اوسیجا اٹھے اور عرض کی اگرہم آپ کو تنہا چھوڑدے توآپ کے حق کی ادائیگی میں اللہ کےسامنے ہمارے پاس کیا عضر ہوگا۔