کراچی کے مقامی سینما میں فلم جاوید اقبال کا پریمیئر ہوا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کے مقامی سینما میں فلم جاوید اقبال کا  پریمیئر ہوا

کراچی کے مقامی سینما میں فلم جاوید اقبال کا  پریمیئر ہوا۔فلم  اٹھائیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سیرئل   کلر جاوید اقبال کے کردار  پر مبنی فلم کا پریمیئرکراچی کے مقامی سینما میں  ہوا۔ فلم کے ریڈ کارپٹ پر فلم اور ٹی وی کے اداکاروں  نے شرکت کی۔ جاوید اقبال کا مرکزی کردار اداکار یاسر حسین ادا کر رہے جبکہ ان کے مدمقابل پولیس افسر کا کردار عائشہ عمر نبھا رہیں۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال اپنی نوعیت کی منفرد فلم ہے جو شائقین کو پسند آئے گی۔ فلم اٹھائیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔