اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ایک سو بتیس پوائنٹس کا اضافہ

عرفان علی عرفان علی

   اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ایک سو بتیس پوائنٹس کا اضافہ


  اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ایک سو بتیس پوائنٹس کا اضافہ۔

مارکیٹ پچھتر ہزار کی سطح پر بھی ٹریڈ ہوئی۔ فی تولہ سونا  انتیس سو روپے مہنگا ہوگیا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن  مثبت رجحان رہا۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں  ایک سو بتیس پوائنٹس اضافے سے چوہتر ہزار، چھ سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند  ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس  تاریخی بلندی پچھتر ہزار، ایک سو پندرہ پوائنٹس  پر بھی  ٹریڈ ہوا۔

فی تولہ سونا انتیس سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، چوالیس  ہزار کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت  دوہزار، چار سو ستاسی روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، نو ہزار، ایک سو اکیانوے روپے ہوگئی۔