گلشن اقبال میں قائم ویمن اسپورٹس کمپلیکس کا تزین و آرائش کے بعد
افتتاح کردیا گیا،، ایڈمنسٹر کراچی مرتضی
وہاب نے کراچی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ کہا پارکس کے ساتھ ساتھ
انڈور اسپیسز کو بھی بحال کررہے ہیں،، امید
ہے مارچ میں سڑکوں کی استرکاری کا کام شروع ہوجائے گا۔ نئی بسیں بھی جلد آجائیں گی۔۔
آسٹریلین ٹیم کا بھی بھرپور استقبال کریں گے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قائم ویمن اسپورٹس کمپلیکس کے بیڈمنٹن
کورٹ کا تزین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا
گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن کورٹ کی بحالی اس بات
کا ثبوت ہے ہے کے کم وسائل میں بھی بہتر کام کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل یہ مقام شہریوں
سے پوشیدہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد کے ایم سی کے تعاون سے کراچی بیڈ منٹن
ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم کا بھی بھرپور استقبال کریں گے
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں نئی بسیں جلد آجائیں گی۔قانونی
معاملات طے ہوجانے کے بعد جلد سڑکوں کی استر کاری کی بھی امید ہے۔
تقریب کے اختتام پر مرتضی وہاب نے نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے ہمراہ بیڈ
مینٹن کا نمائشی میچ بھی کھیلا۔