کراچی میں نگلیریا کا پھیلاو۔ تحریک انصاف نے وزیراعلی ہاوس میں صورتحال پر خط جمع کرادیا۔


کراچی میں نگلیریا کا پھیلاو۔ تحریک انصاف نے وزیراعلی ہاوس میں  صورتحال پر خط جمع کرادیا۔

 

کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں نگلیریا کا پھیلاو۔ تحریک انصاف نے وزیراعلی ہاوس میں  صورتحال پر خط جمع کرادیا۔ خرم شیر زمان کہتے ہیں شہر کے عوام مضر صحت پانی  پینے پر مجبور ہیں۔ پیپلز پارٹی کو کورونا کے بجائے پی ڈی ایم کے جلسوں کی فکر ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نےکراچی  میں   نگلیریا کے پھیلاو اور اس سے اموات  پر شکایتی  خط وزیر اعلی  ہاوس میں جمع کرادیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ  نگلیریا پھیل رہا ہے۔عوام مضر صحت پانی پی رہے ہیں۔۔ واٹر کمیشن کہہ چکا ہے 70 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو   اپوزیشن اتحاد کو جلسوں کی دعوت دے رہے ہیں۔ وہ  چاہتے ہیں کہ شہر میں  کورونا پھیلے اور  معیشت متاثر ہو۔

خرم شیر زمان  نے کہا کہ  سندھ حکومت  صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ اس کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔