متحدہ
قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی میں لاک ڈاون کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ سینٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے
کہ کراچی آنے والوں کی اسکریننگ کا کوئی نظام موجود نہیں۔، لاک ڈاؤن لگا کر
انتظامیہ اور پولیس کو لوٹنے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ کراچی کو نوٹوں کا سمندر سمجھنا
بند کیا جائے
سینیٹر
فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب
تک جتنی بھی ویکسین لگائی گئیں،، وہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی۔ سندھ حکومت نے صحت کی مد میں کئی سو ارب کا
بجٹ مختص کیا وہ کہاں خرچ ہوا ۔ سندھ حکومت اپنی ناکامی کو لاک ڈاؤن لگا کر چھپانے
کی کوشش کر رہی ہے
اراکین
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چودہ ماہ سے کئی بار کراچی میں کرونا کیسز کی تعداد
میں اضافہ کا سنا لیکن کیا سندھ حکومت نے اسپتالوں کی استعداد بڑھانے اور ویکسینیشن
کے لئے نئے سینٹرز بنائے
اراکین
اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں صوبے کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں
کو چیک کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے
پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔