لیجنڈ فنکار عالمگیر کی شہرت بھی ان کے نام کی طرح سرحدوں سے بے نیاز ہے۔

عرفان علی عرفان علی

لیجنڈ فنکار عالمگیر کی شہرت بھی  ان کے نام کی طرح سرحدوں سے بے نیاز ہے۔

لیجنڈ فنکار عالمگیر کی شہرت بھی  ان کے نام کی طرح سرحدوں سے بے نیاز ہے۔پاکستان  میں پاپ موسیقی  کی بنیاد رکھنے والے   عالمگیر نے    کراچی میں تقریب کے دوران   اپنے مشہور   گیتوں کی  مالا پروئی،، تو موسیقی کے مدا ح پرانےوقتوں میں کھوگئے۔

ایک شام عالمگیر کے نام!

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں لیونگ لیجنڈ عالمگیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔


معروف گلوکار اور میوزیشن بلال مقصود نے دلکش ساز چھیڑے اور حاضرین کے دل موہ لیے۔۔


اپنا مشہور گیت البیلا راہی گنگنانے کے لیے عالمگیر خود اسٹیج پر چلے آئے۔۔


دونوں فنکاروں نے سُر سے سُر ملایا۔ پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا۔


تھیٹر کے ذریعے ماضی کے سنہرے دور کے سنہرے گیتوں کا قصہ بھی پیش کیا گیا۔


 

پاکستان  میں پاپ موسیقی  کی بنیاد رکھنے والے    گلوکار و موسیقار عالمگیر لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ ان کے ساتھ گزاری گئی شام میں شوبز ستاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔