کراچی گلشن حدید میں گھر میں داخل ہونے والے ڈاکووں کا سیکیورٹی گارڈ سے مقابلہ۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی گلشن حدید میں گھر میں داخل ہونے والے ڈاکووں کا سیکیورٹی گارڈ سے مقابلہ۔

کراچی گلشن حدید میں گھر میں داخل ہونے والے ڈاکووں کا سیکیورٹی گارڈ سے مقابلہ۔ ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ساتھی   فرار ہوگئے۔ اورنگی ٹاون میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹنے سے بچ گیا۔پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں  دو شہری زخمی ہوگئے۔عوام نے ملزمان کی  درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

کراچی، گلشن حدید  فیز ٹو  میں  بیش قیمت گاڑی میں آنے والے  چار ڈاکو واردات کی نیت سے بنگلے میں داخل ہوئے۔ ملزمان بنگلے میں داخل ہوئے تو سیکیورٹی گارڈ سے سامنا ہوگیا۔ گولی چلانے پر سیکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی۔ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب  اورنگی ٹاون میں  نجی بینک سے ساڑھے تین لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری سے لوٹ مار کی کوشش گئی۔قریب ہی پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں بینک سے  رقم لے کر نکلنے والے شہری سمیت دوافراد  زخمی   ہوگئے۔ شہریوں نے دونوں ملزموں کو   پکڑ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ان کے قبضے سے دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد  کرکے قبضے میں لے لی گئی۔