کراچی ، پریڈی کے علاقے میں
قائم مکہ ٹیرس کا غیرقانونی حصہ مسمار کردیا گیا۔ عدالت نے تزئین وآرائش سے پہلے
پانی،بجلی،گیس کے کنکشن بحال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بلڈنگ کنٹرول
اتھارٹی نے رپورٹ جمع کرادی۔ وکیل
ایس بی سی اے نے بتایا کہ عدالتی حکم
کےمطابق غیر قانونی حصے کو مسمار کردیا ۔ کام مکمل کرکے عمارت
مالک کو واپس کردی ہے۔ اب بلڈر کی ذمہ داری ہے وہ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کرے۔ بلڈر کے وکیل
نے کہا عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار ہوگیا
۔ بجلی،گیس اور پانی کے کنکشن بحال کردیئے جائیں۔عدالت نے کہا کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر یوٹیلٹی سروسز کے
کنکشن بحال نہیں کئے جاسکتے۔پہلے بلڈر ساٹھ روز میں عمارت کی تزئین و آرائش
کرے۔ اس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رجوع کرنا پڑے
گا۔ عدالت نے کہا کمپلیشن سرٹیفکیٹ کےبعد ہی پانی، بجلی اور گیس کے کنکشن بحال کرنے کا حکم
دیں گے۔ عدالت نے بلڈر کو بلڈنگ کی تزئین و آرائش کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی
کردی۔