کراچی میں رات گئے ملیر اور موسمیات کے قریب مبینہ مقابلوں کے بعد تین ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں رات گئے ملیر اور موسمیات کے قریب مبینہ مقابلوں کے بعد تین ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،

کراچی میں رات گئے ملیر اور موسمیات کے قریب مبینہ مقابلوں کے بعد تین ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ روز مبینہ مقابلے کا زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملیر ندی کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک ملزم وقار زخمی ہوا ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوا۔سچل موسمیات کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتات کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت افضل اور عقیل کے ناموں سے ہوئی جن سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ہلاک ملزم اسرار کو گزشتہ روز ساتھی عادل سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان عادی مجرم ہیں۔ہلاک ملزم پر مختلف تھانوں میں نو مقدمات جبکہ ملزم عادل پر گیارہ مقدمات درج ہیں۔ادھر سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں رکشہ  ڈرائیور جاں بحق ہوا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔