بکنگ کے باوجود گاڑی فراہم کیوں نہیں کی ۔ کراچی
کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کار ساز کمپنی پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی میں
بکنگ کے باجود گاڑی فراہم نہ کرنے کے خلاف
شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کار ساز کمپنی پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ حکم دیا
کہ کمپنی درخواست گزار کو گاڑی دے یا رقم واپس
کرے۔ جرمانہ کی رقم تیس دن میں سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔عدالتی
احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا ،،تو کمپنی کو ایک ماہ سے تین سال تک سزا ہو سکتی
ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال
گیارہ جون کو اس نے گاڑی کی بکنگ کی۔ کل قیمت
ستاون لاکھ ترپن ہزار روپے تھی۔گاڑی کی
بکنگ کے بیس لاکھ روپے بھی جمع
کرادیئے۔ مقررہ وقت پر گاڑی نہیں دی
گئی۔