عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں ،فواد چودھری

عمران عمران

عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہےکہ کیا پاکستان کے آئین کے تحت ضمیر فروشی کی اجازت ہے یا نہیں ہے، ہم سپریم کورٹ سے یہ سوالات پوچھ رہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ہمیں پہلے دن سے سازشوں کا پتہ تھا،بائیس کو اجلاس نہیں تو 25مارچ کو ہورہا ہے، اس سے آپ کو کیا تکلیف ہورہی ہے، ہمیں پہلے دن سے پتا تھا کہ یہاں سازشیں ہوں گی،فواد چودھری نے کہاکہ آپ نے اسلام کے نام پر ووٹ لیا آپ نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے سوائے دین فروشی کے کیا کیا ہے؟ یہ عمران خان ہی تھا جس نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے حوالے سے بات کی، انہوں نے اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کو متاثر کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس کئی ماہ پہلے سے طے تھی، عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں