آوان بم برآمدگی کیس میں لیاری گینگ وار کے کارندے کو پچیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عمران عمران

آوان بم برآمدگی کیس میں لیاری  گینگ وار کے کارندے کو  پچیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

آوان بم برآمدگی کیس میں لیاری  گینگ وار کے کارندے کو  پچیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم محمد یونس پر لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی۔ عدالت نےمجرم کی ضمانت بھی منسوخ کردی،، اور جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے مجرم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ مجرم کو تھانہ کلاکوٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے   قبضے سے آوان بم برآمد  ہوا تھا۔پولیس کےمطابق مجرم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ مجرم کے خلاف دو اپریل  دوہزار اکیس کو تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔