کراچی میں گزری سے کالعدم تحریک طالبان کامبینہ دہشت گردگرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں گزری سے کالعدم تحریک طالبان کامبینہ دہشت گردگرفتار۔

کراچی  میں گزری سے کالعدم تحریک طالبان کامبینہ دہشت گردگرفتار۔ مبینہ طورپر دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔


پولیس حکام کا  دعوی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے  مبینہ دہشت گرد کو   پولیس اورحساس ادارے  نے گزری میں مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ ملزم  سیکیورٹی اداروں پر حملو ں سمیت  ملک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔ ملزم مبینہ طورپرکالعدم تنظیموں سےملاقات کےلیےافغانستان جانے کے علاوہ دہشت گردتنظیم کےپانچ اہم کمانڈرکےہمراہ بھی کام کرچکاہے۔ ملزم کےقبضے سےاسلحہ اورہینڈگرنیڈبرآمد ہوا ہے۔ ملزم کےخلاف دومقدمات درج کرکےمزیدتحقیقات کاآغازکردیاگیا ہے۔