دعا منگی اغواء کیس میں قیدی زوہیب قریشی کے فرار کا معاملہ

عمران عمران

دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی زوہیب قریشی کے فرار   کا معاملہ

دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی زوہیب قریشی کے فرار   کا معاملہ

 اے ایس آئی خالد سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں   گرفتار پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 تاحال  کیس کا حتمی چالان   جمع نہیں کرایا جاسکا۔ تفتیشی  افسر نے بتایا کہ موبائل فورنزک کے لئیے ارسال کئے جاچکے ہیں۔

فورنزک رپورٹ کے بغیر تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتی۔

 عدالت نے اے ایس آئی خالد سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

دیگر ملزمان میں  دو ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل  شامل ہیں۔

 کیس میں اب تک چھ ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔

 ان میں تین  ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ مدعی مقدمہ اے ایس آئی    خالد بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق   ملزم اے ایس آئی  خود کو اور دیگر ملزمان کو بچانے کے لئے مدعی مقدمہ بن گیا تھا۔

دوران تفتیش پتہ چلا کہ مدعی خالد واقعہ میں ملوث تھا۔

ملزم خالد ہی  زوہیب قریشی کو اہل خانہ سے ملاقات کے لئے  بھی بھیجا کرتا تھا۔

مذکورہ ملزمان کی ڈیوٹیاں بھی وہی  لگایا کرتا تھا۔

 ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔