کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کا ایکشن ،سائٹ سپر ہائی وے
کے قریب سے دو ملزموں کو کو زخمی حالت میں مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
سچل پولیس نے بھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین ملزم
گرفتار کرلئے
سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے قریب پولیس نے دوران پیٹرولنگ مبینہ
مقابلے کے بعد دو ڈاکؤووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ادھر سچل
پولیس نے بھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تین ملزم کو گرفتار کرلیا ،
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم شہرکے مختلف علاقوں میں چھیا جھپٹی اور
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدہوئی۔