انجلینا جولی کا رفح کراسنگ کا دورہ، غزہ کے متاثرین اور رضاکاروں سے ملاقات

عدنان اطہر عدنان اطہر

 انجلینا جولی کا رفح کراسنگ کا دورہ، غزہ کے متاثرین اور رضاکاروں سے ملاقات


رفح: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غزہ کے لیے امداد پہنچانے والے رضاکاروں اور ٹرک ڈرائیوروں سے ملاقات کی۔  

انجلینا جولی نے غزہ جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد اور مصر میں زیرِ علاج زخمی فلسطینیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رضاکاروں سے ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔  

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد مشکل حالات میں امید اور سہارا فراہم کرتے ہیں، اور ان کی قربانیاں دنیا کے لیے مثال ہیں۔