کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ، جہاں نیا ناظم آباد پل پر پتنگ کی ڈور نے ایک موٹرسائیکل سوار کو زخمی کر دیا۔

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ، جہاں نیا ناظم آباد پل پر پتنگ کی ڈور نے ایک موٹرسائیکل سوار کو زخمی کر دیا۔


کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ، جہاں نیا ناظم آباد پل پر پتنگ کی ڈور نے ایک موٹرسائیکل سوار کو زخمی کر دیا۔ شہری کو شدید چہرے کے زخم آئے اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔


کراچی میں نیا ناظم آباد پل پر پیش آیا ایک خطرناک واقعہ، جب فہد نامی شہری، جو بفرزون کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی سے وابستہ ہے، موٹرسائیکل پر سخی حسن کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھر گئی۔۔۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فہد کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔پولیس حکام کے مطابق شہری کے چہرے پر گہرے زخم آئے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔۔۔