پی ٹی آئی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر چپقلش ۔
رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان۔
کراچی ضلع غربی اور کیماڑی میں من پسند افراد کو ٹکٹ
جاری کرنے کا الزام لگادیا۔
ایم پی اے سعید آفریدی نے ہم نیوز سے
گفتگو میں بتایا کہ بلدیاتی امیدوار منتخب کرنے کے لئے ضلعی سطح پر بورڈ بنائے گئے تھے۔
صوبائی قیادت پر مشتمل ایک اپیل بورڈ بھی
تشکیل دیا گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے انہیں دھوکہ دیا اورمن پسند افراد کو ٹکٹ جاری
کردیئے۔
کراچی کے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں
من پسند افراد کو ٹکٹ کا اجرا کیا گیا۔
سعید آفریدی نے الزام لگایا کہ کل
رات گئے بلدیہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اپنے حمایتیوں کے ساتھ پارلیمانی لیڈر بلال غفار کے گھر میں گھس گئے۔
وہ
ایسی صورتحال میں پارٹی کے ساتھ کام نہیں کرسکتے۔