کراچی میں شا ہراہ لیاقت نیوچالی پر چیمبر آف کامرس کے سامنے جنریٹر کی دکانوں میں پراسرار دھماکہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں شا ہراہ لیاقت نیوچالی پر   چیمبر آف کامرس کے سامنے جنریٹر کی دکانوں میں پراسرار دھماکہ

کراچی میں شا ہراہ لیاقت نیوچالی پر   چیمبر آف کامرس کے سامنے جنریٹر کی دکانوں میں پراسرار دھماکہ۔ چار افراد زخمی۔دو  دکانیں تباہ۔ ایک دکان میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

اطراف کی عمارتیں اور دکانیں خالی کرالی گئیں۔

 دھماکہ مبینہ طور پر سلنڈر بلاسٹ کا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہراہ لیاقت نیوچالی پر چیمبر آف کامرس کے سامنے  جنریٹر کی دکانوں زوردار پر اسرار دھماکہ ہوا۔

 دھماکہ سے دو دکانیں تباہ ہوگئیں۔ اطراف میں گرد و غبار کے بادل چھاگئے۔ پراسرار دھماکہ کے بعد  ایک دکان میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کا عملہ  تاخیر سے پہنچنے کے سبب لوگوں نے اپنی مدد  آپ کے تحت ڈرموں میں پانی بھر  کر  آگ بجھانے کی کوشش کی۔

آگ کی شدت میں مزید اضافہ  ہونے پر حفاظتی انتظامات کے تحت اطراف کی دکانیں اور عمارتوں کے دفاتر خالی کرالئے گئے۔ تقریبا ایک گھنٹے بعد میں فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا اور  آگ بجھانے کا  آپریشن شروع کیا۔

 کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دکانوں میں مزید زخمیوں کی اطلاعات سرچنگ کا عمل شروع کردیاگیا۔

دھماکہ مبینہ طور پر سلنڈر بلاسٹ کا تھا۔ لوگوں کے مطابق  دکان کے اندر پیٹرول بھی موجود تھا۔چار زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔