لورالائی میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی صوبائی رہنما سابق ضلعی چئیرمین شمس حمزہزئی لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت خان کدیزئی پیپلز پارٹی ضلع لورالائی کے صدر اخنذادہ حسام الدین کاکڑ و قبائلی عمائدین کے اعزاز میں
پیپلزپارٹی ضلع لورالائی کے رہنما عبدالمالک علیزئی کے جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا
اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی صوبائی رہنما سابق ضلعی چئیرمین شمس حمزہزئی نے
خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں عام
آدمی کے حالات بہتر بنا کر ہی ہم ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتے ہیں۔
ان
کا کہناتھاکہ مزدور کے حالات بہتر کرکے ہی ہم پاکستان کی قسمت کو بدل سکتے ہیں۔
اس
موقع پر پیپلز پارٹی لورالائی ضلعی اطلاعات سیکرٹری نصیب اللّٰہ خان موسیٰ خیل
پیپلز علماء ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا جمال خان کاکڑ پیپلز یوتھ
آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر رمیل خان غلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب
صابر صوبائی رہنما ندیم احمد خان ، ملک ٹکا خان حمزہزئی ، منیجر قیوم خان ترین ،
ضلعی رہنما ثناء اللہ ملغانی، اخنذادہ سعداللہ المعروف چینو اخنذادہ، الماس کمال
خان ، نواز خان مہترزئی، و دیگر بھی شریک ہوئے۔