بلوچستان میں دشمن کے حملے ناکام، گارڈ محمد نعیم کی عظیم قربانی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان پر دشمن کے بزدلانہ حملے غیور بیٹوں نے ناکام بنا دیے۔ اس دوران بہادر نوجوان گارڈ محمد نعیم نے عوام کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نعیم فتنۂ ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے اور اپنی بہادری سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
شہید کی بیٹی نے بتایا کہ والد نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی، جبکہ شہید کی بیوہ نے کہا کہ ظالموں نے گھر کے واحد کفیل پر بھی رحم نہ کھایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق محمد نعیم کی قربانی فتنۂ ہندوستان کے عزائم پر کاری ضرب ثابت ہوئی ہے۔