کراچی میں کوریئر کمپنی کے آفس میں پارسل سے سوا کلو ہیروئن برآمد۔
نیشنل ہائی وے پر حیدر آباد کے قریب ٹرک سے ایک سو آٹھ کلو چرس قبضے میں لے لی گئی۔
نیشنل ہائی وےپر ہی سکھر کے قریب ملزم سے دس کلو چرس اور چار کلو افیون قبضے میں لے لی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں کوریئر کمپنی کے آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے سوا کلو ہیروئن برآمد ہوئی،،
جو دستانوں میں چھپائی گئی تھی۔ نیشنل ہائی وے پر حیدر آباد کے قریب ٹرک سے ایک سو آٹھ کلو چرس برآمد ہوئی،، جو ٹرک کی اسٹیپنی میں چھپائی گئی تھی۔کوئٹہ کے رہائشی دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف اور رینجرز نے سٹی پوائنٹ نیشنل ہائی وے پر سکھر کے قریب کوئٹہ کے رہائشی سے دس کلو چرس اور چار کلو افیون قبضے میں لے لی۔پشاور ائرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو چھ سو گرام کوکین برآمد ہوئی۔
کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور رنگ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پشاورکے رہائشی ملزم سےایک کلو سے زائد ہیروئین برآمد کرلی گئی۔
گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کامونکی ٹول پلازہ کے قریب کار سے آٹھ کلو چرس برآمد ہوئی۔ پشاور کے رہائشی دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد موٹر وے کے قریب مردان کی رہائشی خاتون اور ملزم سے چھ کلو سے زائد افیون اور تین کلو سے زائد چرس قبضے میں لے لی گئی۔