کراچی کےعلاقے ملیرصالح محمدگوٹھ میں دوگروہوں میں جھگڑے کےدوران فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اورخاتون سمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کےواقعہ کےبعدتین افرادکوحراست میں لےلیا۔
ملیرصالح محمدگوٹھ میں فائرنگ سے دوافرادجاں بحق اورخاتون سمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔علاقہ پولیس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ دوگروہوں میں جھگڑےکےدوران پیش آیا۔پولیس کادعویٰ ہے کہ مبینہ ملزم نشے کی حالت میں مخالفین کےگھروں گیاجہاں تلخ کلامی کےدوران ملزم نےمخالف گروہ پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سےدوافرادجاں بحق اورخاتون سمیت دوزخمی ہوئے۔پولیس نے واقعہ کےبعدتین افرادکوحراست میں لیا۔واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔