چینی کمپنی نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

عرفان علی عرفان علی

  چینی کمپنی نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

4

 چینی کمپنی نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ 


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی چیری کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا چارجنگ اسٹیشنز سےالیکٹرک موٹر سائیکل، گاڑیاں اور ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ الیکٹرک منی ٹرکس کا اسمبلنگ پلانٹ بھی کراچی میں قائم کیا جارہا ہے۔چارجنگ اسٹیشنز اور اسمبلنگ پلانٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور الیکٹرک گاڑیاں سستے داموں دستیاب ہو سکیں گی۔ وزیر توانائی سندھ ناصر نے کہا چینی سرمایہ کاروں نے سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دبانی کرائی ہے۔


گھروں کی سولرائزیشن سے توانائی کے بحران میں کمی آئے گی، اور یہ اقدام ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔