کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

صبانور صبانور

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ نویں جماعت کے حیاتیات کے پیپر سے قبل بھی امتحانی مراکز پر بدنظمی معمول بنی رہی۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے جیکب لائن اسکول کا دورہ کرکے پیپر تاخیر سے شروع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے پرچوں کے دوران بدنظمی کی روش برقرار۔

تیسرے روز نویں جماعت کا بائیولوجی کا پیپر اساتذہ کے لیے بھی امتحان بنا رہا۔

کلیٹن روڈ پر قائم سرکاری اسکول میں انتظامیہ پہلے طلبہ سے ایڈمٹ کارڈ کی کاپیاں طلب کرتی رہی۔ اور بعد میں اضافی طلبہ کو کمرے کی فراہمی میں مصروف دکھائی دی۔

وزیر جامعات اور بورڈز اسماعیل راہو نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جیکب لائن اور وائی ایم سی اے کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ پرچہ دیر سے شروع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر بجلی کی عدم فراہمی سے طلبہ کو مشکلات ہیں۔ پیپر آؤٹ ہونے کے معاملے پر انکوئری کی جائے گی۔

کراچی میں مختلف امتحانی مراکز کے ردو بدل سمیت ایڈمٹ کارڈز میں غلطیوں نے  طلبہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔