یاسین ملک کو سخت سزا دی جائے گی, مشعال ملک

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

یاسین ملک کو سخت سزا دی جائے گی, مشعال ملک

 اسلام آباد میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ اور مشعال ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں انصاف نے منہ موڑ لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریاض حسین نےکہاکہ جو کشمیر میں ہورہا ہے دنیا کیوں سو گئی ہے،

لوگوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں،

آج کشمیر میں 20 ہزار سے زائد بیوہ خواتین ہیں،

کشمیر میں 8 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں ہیں،اور دس

ہزار نوجوان لاپتہ ہیں،انکا کہناتھاکہ

یاسین ملک کو انصاف نہیں دیا جارہا ،

ہمیں ڈر ہے یاسین ملک کو پھانسی نہ دی جائے،وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ

ہم پوری تیاری کے ساتھ کشمیر کے لیے جنیوا جائیں گے اور

پاکستان کا پورا سپورٹ یاسین ملک کے ساتھ ہوگا،

مشعال ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ  26 کو

یاسین ملک کو سخت سزا دی جائے گی

ساڑھے تین سال سے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہےاور  

اسی جیل میں افضل گرو کو بھی رکھا گیا تھا جہاں اسکو پھانسی دی گئی انکا کہناتھاکہ

ہمیں بہت خطرہ ہے

وہ پر امن احتجاج کر رہے تھےاور

انکی شنوائی تک نہیں ہورہی

انکی آواز سنی نہیں جارہی مشعال ملک نے کہاکہ

انکے وکیل راجا طفیل کو برین ھیمبرج ہوگیا ہے

یاسین ملک کو فیئر ٹرائل نہیں دیا جارہا

انکے خلاف جھوٹے مقدمے کیئے جارہے ہیں اور  

انکے گواہوں کو گھروں سے نکال کر حراساں کیا جارہا ہے

اس وقت میری فیملی  بہت کرب سے گزر رہی ہے

ہماری شادی کو 13 سال ہوگئے انکا کہناتھاکہ  

ایک بھی حق مجھے نہیں ملا

یاسین ملک کو جیل میں زہر دیا گیا

یاسین ملک کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے

اشرف سرائی کو زہر دیا گیا

یورپی ہیومن رائٹس کو کو اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے

پاکستانی حکومت سے اپیل ہے ہماری مدد کریں

میں ایک بیوہ کی طرح زندگی گزار رہی ہوں مشعال نے کہاکہ

ہمیں ملنے تک کی اجازت نہیں دی جاتی ہے

 یاسین ملک کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

کشمیر کے لوگوں نے مجھے بہو نہیں بیٹی کہا ہےاور

دنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جا رہی ہے ،

ہر حملہ کی مذمت آتی ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا،

میری بیٹی دس سال کی ہے اور آٹھ سال سے اپنے والد سے نہیں ملی ،