مالی سال 2022 تئیس کا بجٹ سندھ اسمبلی میں توپیش کردیا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

مالی سال 2022 تئیس کا بجٹ سندھ اسمبلی میں توپیش کردیا گیا۔

مالی سال 2022 تئیس کا بجٹ سندھ اسمبلی میں توپیش کردیا گیا۔

لیکن بجٹ تقریرکےدوران ایوان میں نعرےبازی اورشورشرابا جاری رہا۔

مرادعلی شاہ اوراپوزیشن اراکین کی جانب سےایک دوسرےپرجملےبھی کسےگئے۔

سندھ اسمبلی میں نئے  مالی سال کےصوبائی بجٹ کی تقریرکا آغازہواتو۔۔ اپوزیشن کےاراکین نےنعرے بازی شروع کردی۔۔

وزیراعلی سندھ نےپروجوش اندازمیں تقریرکرتےہوئےکہا کہ انکےکچھ اراکین پہلی ہی حکومتی بنچوں پربیٹھ چکےہیں کچھ دنوں میں مزید اراکین پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے۔

اس بات پرپی ٹی آئی کے ارکان نےاسپیکرکےڈائس کا گھیراو کرلیا۔ بینرزاورپلےکارڈزہاتھوں میں اٹھائےنعرے بازی کی۔

مراد علی شاہ نے ہیڈ فون لگاکرتقریر جاری رکھی ۔اس دوران پی ٹی آئی ارکان اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔۔ اورایک دوسرے پر بجٹ کتابیں ماری گئی۔۔

شرجیل میمن ، مکیش کمار چاولہ  اور پی ٹی آئی ارکین کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان وزیر اعلیٰ کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ ہم پورے پاکستان میں اپنی حکومت بنا کرانکی چھٹی کرائیں گے۔

وزیراعلی سندھ نےتقریرمکمل  کی ،، تو  قائم مقام اسپیکرنےبجٹ اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا۔