آئی جی سندھ کی اسپیشل برانچ کو بھی اسٹریٹ کرمنلزکےخلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دینے کی ہدایت۔

نزاہت خان نزاہت خان

آئی جی سندھ کی اسپیشل برانچ کو بھی اسٹریٹ کرمنلزکےخلاف کریک  ڈاؤن  کا ٹاسک  دینے کی ہدایت۔

آئی جی سندھ کی اسپیشل برانچ کو بھی اسٹریٹ کرمنلزکےخلاف کریک  ڈاؤن  کا ٹاسک  دینے کی ہدایت۔

ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کرنے والے تھانیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

  آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں  امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا۔

  ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ  نے کہا کہ  اسپیشل برانچ  کو بھی اسٹریٹ کرمنلزکےخلاف کریک  ڈاؤن  کا ٹاسک  دیا جائے۔

انہوں   نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث عناصر  کے خلاف اب تک کی پولیس  کارروائی پر رپورٹ طلب کرلی۔

 آئی جی سندھ نے گھروں میں لوٹ مار کرنے والےعناصر  کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔

 انہوں نے ایس ایس پیز کو حکم دیا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او ز کو شوکاز نوٹسز  دئیے جائیں ۔

آئی جی سندھ نے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر پولیس کے کردار قابل تعریف اور لائق ستائش  قرار دیا۔