شارجہ سے حیدر آباد دکن جانے والےبھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

عرفان علی عرفان علی

چند روز میں یہ دوسرا بھارتی مسافر طیارہ ہے جسنے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارت کی نجی ائیر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدرآباد  دکن جا رہا تھا کہ اس دوران  طیارے میں تکنیکی خرابی  پیدا ہو گئی جس پر کپتان  نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی بھارتی نجی ائیرلائن کے طیارے کے کپتان نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر طیارے کو  بحفاظت کراچی اہیر پورٹ پر لینڈ کرایا،

فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ائیربس 320 ہے جس میں 180 مسافر سوار ہیں ،

 بھارتی مسافروں کو کراچی ائیر پورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل  کرکے مسافروں کو ناشتہ بھی فراہم کردیا گیا ہے،

سی اے اے کے مطابق سہ پہر 3 بجےتک متبادل طیارے سےمسافروں کو حیدرآباد دکن بھیجا جائے گا ،

چند روز قبل بھی   بھارت کی ایک نجی ائیر لائن کے طیارے نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

بھارتی مسافروں کو لینے کے لئے دوسرا طیارا کراچی پہنچ گیا ہے