کراچی کی مقامی عدالت نے
اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کا نام مقدمہ سے خارج اورمچلکےجمع کرانے پر رہا
کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی ملیر کورٹ میں پولیس نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کو
پیش کیا اور تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ
کی استدعا کی۔
ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا
کہ عماد یوسف کا نام مقدمے میں شامل کرنا بدنیتی ہے۔
ان کا پورے معاملے میں کوئی کردار نہیں۔
اسی متن کے ساتھ اسلام
آباد میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک واقعے کی ایک سے زیادہ
ایف آئی آر نہیں ہوسکتی۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ تریسٹھ کے تحت مقدمہ خارج کیا جائے۔
عدالت نے اے آر وائی نیوز
کے ہیڈ عماد یوسف کا نام مقدمہ سے خارج اور ایک لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے پر رہا
کرنے کا حکم دے دیا۔