بلوچستان کے کنا یاری گلوکار وہاب بگٹی کا گھر بھی سیلاب میں ڈوب گیا

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان کے کنا یاری گلوکار وہاب بگٹی کا گھر بھی سیلاب میں ڈوب گیا

 

بلوچستان کے کنا یاری گلوکار وہاب بگٹی کا گھر بھی سیلاب میں ڈوب گیا

کوک اسٹوڈیو 14 کے بلوچی گانے کنا یاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار وہاب بگٹی کا گھر بھی بارش کی نظر ہوگیا۔حالیہ بارشوں  سے آنے والا سیلاب وہاب بگٹی کا گھر بھی لے ڈوبا۔گھر ڈوبتے ہی وہاب بگٹی نے شوبز کی شخصیات اور دیگر افراد سے مدد کی اپیل کردی۔

سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع بارش کی نظر ہوچکے ہیں سیلابی ریلے آنے کےبعد بیشتر اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے خوبصورت آرٹسٹ وہاب  کا گھر بھی سیلاب میں ڈوب چکاہے۔وہاب بگٹی کا پوراعلاقہ بارش سےمتاثر ہوچکاہے۔

بے سروسامانی کی تصاویر وہاب بگٹی جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کئی لوگ ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔سب سے پہلے کیفی خلیل نے وہاب بگٹی کی مدد کی  اور لوگوں سے درخواست کی  انکی مدد کریں۔

کیفی خلیل کے علاوہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی وہاب بگٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انتظامیہ اور مداحوں سے ان کی مدد کی اپیل کی۔