تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر ایک کے بعد ایک مقدمہ بنایا جارہا ہے۔
سندھ میں سیلاب متاثرین کا برا حال ہے۔
منظور وسان کو اس حال میں وینس
یاد آرہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی
کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نظر میں ہم سب دہشت گرد ہیں۔
حلیم عادل پر ایک کے بعد ایک
مقدمہ بنایا جارہا ہے۔
ایسا
تو آمریت میں بھی نہیں ہوتا۔ انسانی حقوق کی
تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں امیروں کی زمینیں نہیں ڈوبیں۔
متاثرین کا کوئی پرسان حال
نہیں۔بلاول نے ہیلی کاپٹر سے راشن تقسیم کیا۔
منظور وسان کو وینس یاد آرہا ہے۔
عمران خان نے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں پانچ سو
کروڑ وپے اکٹھے کیے۔
نواز، شہباز ،زرداری اور
مولانا فضل الرحمن مل کر اتنے پیسے جمع
کرکے دکھائیں۔