متحدہ عرب امارات کی سندھ کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی یقین دہانی۔

صبانور صبانور

متحدہ عرب  امارات کی سندھ کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی یقین دہانی۔

متحدہ عرب  امارات کی سندھ کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی یقین دہانی۔ دس ستمبر کو دبئی میں پروگرام کے ذریعے متاثرین کے لئے مالی امداد جمع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی۔

 چیف سیکریٹری نے وفد کو سندھ  میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرین کو قدرتی آفت سے بچانا ہی نہیں،، ان کو بحال بھی کرنا ہے۔ خریف کی پوری فصل تباہ ہوگئی ۔

زمینوں سے پانی نکلنےکے بعد ہی  ربیع کی فصل  گندم لگ سکے گی۔

 اگر ہماری گندم کی فصل نہ ہوسکی ،،،تو  خوراک کا مسئلہ ہوجائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وفد نےوزیراعلی کو  امدادی کاموں میں ہر ممکن امداد کی یقین  دہانی کرائی۔ وفد کا کہنا تھا کہ  خیمے، ترپال، کھاد ،خوراک اور لوگوں کی بحالی  سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ دس ستمبر کو دبئی میں اوپن پروگرام ہوگا،، جس میں  لوگ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی  امداد دیں گے۔