کراچی میں ایک اور نوجوان ملزمان کی فائرنگ سے
قتل ہوگیا، مقتول زبیر رینجرز سیکیورٹی کا ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا،،
مقتول کو ڈیوٹی سے گھر واپسی پر نشانہ بنایاگیا،،
اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فون کر نے کے باوجود آدھے
گھنٹے تک نہیں پہنچی
کراچی میں صبح سویرے ایک اور گھر کی خوشیاں چھین
لی گئیں، ملزمان کی گولی سے ایک اور نوجوان قتل کردیا ،،،
کراچی میں صبح سویرے واقعہ نیوکراچی سندھی کو
آپریٹیو سوسائٹی کے قریب پیش آیا،،واقعہ کی اطلاع پر اہلخانہ موقعہ پر پہچنی،،
مقتول کی لاش اہلخانہ رکشے میں لے کر روانہ ہوئے
جسے بعد میں ایمبولنس میں منتقل کیا گیا،،
مقتول کی شناخت تیس سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ،
مقتول رینجرز سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ تھااور رات کی ڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا
تھا،،
اہلخانہ کے مطابق مقتول کو گولی لگنے کے بعد
آدھے گھنٹے تک نا پولیس پہنچی نا ہی
امدادی ٹیمیں۔
،مقتول تین بچوں کا باپ تھا جس کا آبائی
تعلق میر پور خاص سے تھا،،
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زبیر
جاں بحق ہوا ، واقعہ ڈکیتی کا ہے یا کچھ اور معلومات حاصل کی جا رہی ہے،،