کئی روز سے بیمار رہنے والے کراچی چڑیا گھر کے شیر
کی موت ہوگئی۔۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیر کی موت تین روز
قبل ہوئی ۔
مرنے والے شیر کی عمر 18 برس تھی سینئر ڈائریکٹر
رضا رضوی کے مطابق عام طور پر شیروں کی عمر 16 سے 17 برس ہوتی ہے،،،
وجہ موت جاننے کے لئے مردہ شیر کی جلد کے نمونے
لئے گئے ہیں ۔2010 میں چار شیروں کو بیرون ملک سے منگوایا گیا تھا۔
گزشتہ برس جون اور نومبر میں بھی دو شیروں کی
موت ہوئی تھی۔