کراچی جمشید ٹاون میں پورشن کی تعمیرات کیس میں عدالتی فیصلہ پرعملدرآمد میں تاخیر

صبانور صبانور

کراچی جمشید ٹاون میں پورشن کی تعمیرات  کیس میں عدالتی فیصلہ پرعملدرآمد میں تاخیر

کراچی جمشید ٹاون میں پورشن کی تعمیرات  کیس میں عدالتی فیصلہ پرعملدرآمد میں تاخیر۔ عدالت نے  وکیل ایس بی سی اے  کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے  آپ لوگ بلڈر کو مدد فراہم کررہے ہیں۔  نسلہ ٹاور معاملے میں  بلڈر اور ایس  بی سی اے افسران کے خلاف  ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ میں  جمشید ٹاؤن میں بغیر منظوری کے پورشن کی تعمیرات  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دوہزار انیس میں فیصلہ ہوا۔ اب تک عمل کیوں نہیں ہوا ۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے   سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئےآپ  بلڈر  کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ آپ کی مدد نہ ہو ،،تو غیر قانونی تعمیرات ہو ہی نہیں سکتیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے نسلہ ٹاور میں بلڈر اور ایس  بی سی اے افسران کے خلاف  ایف آئی آر درج ہوئی ۔عدالت نے  کہا بتائیں بلڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔