پاکستان میڈیا سمٹ 2024 میں ڈیجیٹل میڈیا کی صلاحیت اور طاقت کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔

عرفان علی عرفان علی

پاکستان میڈیا سمٹ 2024 میں ڈیجیٹل میڈیا کی صلاحیت اور طاقت کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔

 

پاکستان میڈیا سمٹ 2024 میں ڈیجیٹل میڈیا کی صلاحیت اور طاقت کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارم پر انحصار کے ساتھ خودمختار ہونے کی بھی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ  نے فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان میڈیا سمٹ کے پہلے روز ڈیجیٹل میڈیا کی صلاحیتوں کا ذکر بھی ہوا۔

سی ای او برین چائلڈ کمیونیکشن فرحان خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کامواد دیکھنے کی سائنس الگ ہے۔ اس جدید دور میں ہر پلیٹ فارم پر عوام کو ٹارگٹ کرنا پڑے گا ۔

سی ای او کیٹلسٹ لیب جہاں آراء کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں لوگوں کی ضرورت کو دیکھ کر کام کرتی ہیں وہ کامیاب رہتی ہیں مگر اس میں مستقل مزاجی ضروری ہے۔

جاوید جعفری نے کہا  کہ ہمیں جدید دورکے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے جین زی کے حساب سے مواد تشکیل دینا ہوگا۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کم بجٹ میں اچھی فلمیں بنی ہیں ان کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔سندھ حکومت کی جانب سے مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں بہت صلاحیت ہے۔ ہم نیٹ ورک جلد ایک اور نیا ڈرامہ آن ائیر کرے گا کراچی فلم سوسائٹی اور حبیب یونیو رسٹی کے اشتراک سے دو روزہ پاکستان میڈیا سمٹ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز معاشی ترقی میں میڈیا کے کردار اور ڈیجیٹل میڈیا کے موضوعات زیر بحث رہے۔ مقررین نے سمٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ ۔

کراچی فلم سوسائٹی اور حبیب یونیورسٹی کے اشتراک سے پاکستان میڈیا سمٹ 2024 کا آغاز ہوگیا۔

پہلے روز پاکستانی کی معاشی ترقی میں میڈیا کے کردار پر بات ہوئی۔

سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان ملک کا کہنا تھا کہ میڈیا سمٹ موجودہ تناظر میں اہم سنگ میل ہے۔

سی ای او عارف حبیب گروپ اور سی ای او ہاشو گروپ امین ہاشوانی نے میڈیا کی ذمہ داری کا تذکرہ کیا۔

ایگزیکٹو ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی ارشد منیر نے بتایا کہ موجودہ حکومت ماضی کے پروگرامز کو آگے بڑھا رہی ہے۔

میڈیا سمٹ کے آخری روز پاکستانی فلمز ، کامیڈی اور موسیقی جیسے اہم موضوعات زیر بحث ہونگے۔

 کراچی میں  حبیب یونیورسٹی میں جاری پاکستان میڈیا سمٹ میں  شرکاء کا کہنا تھا  کہ میڈیا کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر توجہ دینا ہوگی۔ نیوز چینلز پر  سیاسی اثرو رسوخ ختم ہونا چاہیے،، اور  مواد کو مزید دلچسپ بنانے کی ضرورت ہے

کراچی فلم سوسائٹی اور حبیب یونیورسٹی کے تحت ہونے والی پاکستان میڈیا سمٹ میں معاشی ترقی میں میڈیا کے کردار پر بات کی گئی۔

سی ای او ہاشو گروپ آف کمپنیز کا کہنا تھا کہ میڈیا کی ذمہ داری پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا این جی اوز کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔

ارشد منیر نے کہا  کہ پی ٹی وی کا کام پیسے کمانے کے بجائے ریاست کا موقف عوام تک پہنچانا ہے۔

سی ای او عارف حبیب گروپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی چینلز میں اونر شپ اور مینجمنٹ الگ کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ای او سسٹمز لمیٹیڈ آصف پیر نے کہا  کہ ڈیٹا کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ برانڈ بلڈنگ لازم ہوگئی ہے۔

میڈیا ادا کررہا ہے بڑا کردار کلچر جو ہے وہ ہمارا سافٹ امیج ہے جب یہ ڈیٹا فائدے مند ہوتا ہے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے اگر آپ ڈیتا استعمال نہیں کریں گے کہ کس کو ٹارگٹ کرنا ہے کیوں ٹارگٹ کرنا ہے

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دکھائے جانے والے مواد کو دلچسپ بنانا ہوگا۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی مزید وسعت دینی ہوگی۔

پاکستان کو بھی انڈیا میں بھی penetrateکرنا ہے تو ہمارے پہلے بھی عابدہ پروین راحت فتح علی ہسٹری بھری پڑی ہے پاکستان کا تھاٹ پراسیس نیوز چینل نہیں کریں گے یہ انٹرٹینمنت ہی کریں گے کیپٹل مارکیٹس کو بھی کانٹینٹ کریئٹرز کو بھی اس پر کرنا چاہئے

شرکاء نے کہا  کہ نیوز کنفیوژن پیدا کررہا ہے۔ اپنے مواد کی زبانوں پر کام کرکے اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔