کراچی میں رات گئے دو مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا
آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،،مبینہ مقابلوں کے
دوران ایک ملزم مارا گیا،جبکہ ایک زخمی
حالت میں گرفتار ہوا،،
ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے،،،ٹریفک حادثے میں بھی
ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا،
کراچی کے علاقے منگھوپیر میاں والی کالونی کے کیمیکل فیکٹری میں
اچانک آگ بھڑک اٹھی ،، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو
پالیا،،،
سعود آباد بسم اللہ چوک کے قریب گھر میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ
کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی ،،، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،،،
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق
آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی ،
آتشزدگی کے نتیجے میں کسی
قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،،، دونوں مقامات پر آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ،،،،
گلشن اقبال بلاک چھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا،جبکہ
ساتھی گرفتار ہوگیا،پولیس کے مطبق ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے،،،
نیو کراچی میں مبینہ پولیس
مقابلے کے دوران ایک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوا،،، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر
سامان برآمد ہوا،،،
پولیس نے گرفتار اور زخمی ملزم سے
تفتیش شروع کردی ،،
لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے پولیس
کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،،،
نارتھ کراچی پاور ہاوس کے قریب
ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے رضوان نامی شہری زخمی ہوا،،،
ملزمان نے شہری کو گھر کے
دروازے پر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی،،،
ادھر مائی کولاچی روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک
زخمی ہوا،،،