سیہون شریف میں وین حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی
ہوگئے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں آٹھ خواتین چھ
بچیاں اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی جام شورو عمران قریشی کے مطابق سیہون شریف ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے کٹ پر
زائرین کی وین کھائی میں جا گری ۔
وین خیر پور میرس سے سیہون شریف لعل شہباز قلندر کی درگاہ کی زیارت کےلیے آرہی تھی۔
زخمیوں عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ ابتدائی طبی امداد کےلیے منتقل کردیا گیا ۔
تمام جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پھلپوٹو برادری سے بتایا جارہاہے جو کہ لعل شہبار قلندر کی درگاہ پر حاضری دینے آرہے تھے ۔
ایس
ایس پی جام شورو عمران قریشی کی جانب سے حادثے پر افسوس کااظہار کیاگیا ۔