ایم کیو ایم لندن کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ گٹھ جوڑ


ایم کیو ایم لندن کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ  گٹھ جوڑ



ایم کیو ایم لندن کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ  گٹھ جوڑ، سی ٹی ڈی نے انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کے گرد گھیرا تنگ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کہتے ہیں کہ میر پور خاص سے راء نیٹ ورک کے مزید دو کارندے گرفتار کرلئے

انیس ایڈووکیٹ کے خلاف ابھی اہم ثبوت مل گئے،واسع جلیل کو وطن لانے کے لئے بھی کوششیں  تیز کردی گئی

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ سندھ کی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہمراہ میر پور خاص میں کارروائی

ایم کیو ایم لندن کے مزید دو کارندے گرفتار اور  جدید ہتھیاروں کی برآمد گی  کا دعویٰ کردیا  

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد   دعویٰ کرتے ہیں کہ گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

۔۔  ایم کیو ایم کے را سے گٹھ جوڑ میں بانی کے علاوہ مزید دو شخصیات کا بھی اہم کردار  رہا ہے

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا کہ میر پور خاص سے گرفتار ملزم بھی را سے تربیت یافتہ ہیں

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور حیدر آباد سے گرفتار مبینہ دہشتگردوں کے تانے بانے اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار محمود صدیقی سے بھی ملے ہیں

سی ٹی ڈی حکام نے شامل تفتیش ایم کیو ایم رہنما انیس ایڈووکیٹ کے خلاف اہم ثبوت مل جانے

اور ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف فی الحال ٹھوس شواہد نہ ملنے کا بھی دعویٰ  کردیا۔