کراچی میں آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے
بھی شہریوں کے لئے خطرہ بننے لگے
پوش علاقے ڈیفنس میں واک کرنے والے شہری پر
پالتو کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں شہری پر پالتوں کتوں کے حملے پر پولیس نےمتاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے مقدمے میں پالتو کتوں کے مالک اور رکھوالے کو ملزم نامزد کیا ہے
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کتوں کے حملے کے وقت شہری صبح سویرےواک کررہاتھا
حملہ ہوتے ہی پالتو کتوں رکھوالی پر مامور نوجوان بھاگ جاتا ہے۔
۔پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر
غفلت کے مرتکب دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا
ہے جبکہ بنگلے کے مالک نے عدالت سے ضمانت کرالی