۔سچل اسکیم تینتیس میں مسلح ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے کا صفایا کر گئے

عرفان علی عرفان علی

۔سچل اسکیم تینتیس میں مسلح ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے کا صفایا کر گئے

کراچی میں لوٹ مار کم نہ ہوئی۔سچل اسکیم تینتیس میں مسلح ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے کا صفایا کر گئے۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکھٹے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی 


سچل ،اسکیم تینتیس   میں واقع وکیل سوسائٹی  میں بنگلے پر رات گئے ڈاکؤوں نے دھاوا بولا اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا.ڈاکؤوں نے مبینہ  طور پر  پہلے بالائی منزل اور پھر گراؤنڈ فلور پر آکر  بنگلے کا صفایا کیا۔  واردات میں گھر میں موجود لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فونز و لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے۔پولیس حکام کے مطابق واردات کرنے والے ڈاکؤوں کی تعداد چار سے پانچ تھی جبکہ بنگلہ سندھ سیکریٹریٹ میں تعینات    سرکاری افسر کی رہائش گاہ ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔