کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس میں ملک بھر کے نامور ادیب اور شعراء سمیت مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہے۔
انور مقصود اور زہرا نگاہ نے افتتاحی اجلاس کی رونق بڑھائی۔ وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار
شاہ بھی اجلاس کا حصہ بنے۔ اقبال اور قوم کا سیشن ہوا۔
پہلے روز کا اختتام ایاز فرید اور ابو محمد کی قوالی پرفارمنس پر ہوا۔
پندرہویں عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے اپنا مزاحیہ انداز اپنایا۔
کہا احمد شاہ کراچی سے باہر کانفرنسز کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کی بیگم کی فرمائش ہے۔
احمد شاہ نے ابھی جن شہروں اور ملکوں کے نام لیے ہیں وہاں ان کی بیگم جانا چاہتی ہیں۔۔ورنہ اتنی جلدی یہ پروگرام نہیں بن سکتا۔ ان کی فرمائش تھی۔ احمد شاہ نے کہا چلیں اردو کانفرنس کرتے ہیں
زہرا نگاہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی اور گرتی ساکھ نے صرف عوام کی کمر نہیں توڑی غرور بھی توڑ دیا ہے۔