کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج شروع ہوجائے گا۔


کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے  تیل نکالنے کا کام آج شروع ہوجائے گا۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے  تیل نکالنے کا کام آج رات شروع ہوجائے گا۔

سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کےحوالےسے میری ٹائم ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا،، جس میں جہاز سے تیل نکالنے اور  اسے ریسکیو کرنے کے طریقہ کار پر  تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کاویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ بحری جہاز کو کھینچتے ہوئے کوئی رسک  نہیں لینا چاہتے۔ ایسا نہ ہو کہ کھینچنے  کے دوران  جہاز  سے  تیل کا رساو ہو

جہاز کے کپتان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی۔ ریکارڈنگ میں سنا جاسکتا ہےکہ جہازکےکپتان نےمنوڑہ پورٹ سےرابطہ کیا تھا۔ 

جہازکےاطراف  پاک بحریہ کی جانب سے کیمپ لگادئیےگئےہیں اور اس کی  24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔۔