کراچی میں لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب دکان پر ڈاکووں کی لوٹ مار۔
تعاقب میں آنے والوں پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی اسپتال چورنگی کےقریب ڈاکو ایک دکان سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔
اس دوران دو افراد نے ان کا پیچھا کیا،، تو ملزموں نے فائرنگ کردی ،،
جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔