کراچی کے سی ویو ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تمام تیل نکال لیا گیا۔


      کراچی کے سی ویو ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تمام تیل نکال لیا گیا۔

 

 

کراچی کے سی ویو ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تمام تیل نکال لیا گیا۔  آپریشن میں کے پی ٹی، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی  ایجنسی نے حصہ لیا۔ جہاز کو نکالنے کے لیے تین خصوصی   ٹگز  چند روز میں دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔۔

کراچی کے ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا۔  ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹینگ سیون سیون   سے سارا تیل نکال لیا گیا۔ آپریشن میں کے پی ٹی، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی نے حصہ لیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کے مطابق جہاز کو نکالنے کے لیے تین خصوصی   ٹگز دبئی سے کراچی آئیں گے۔  اس دوران  جہاز کو کوئی نقصا ن پہنچا  کو  کمپنی ذمہ دار ہوگی۔ مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ  مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا ہے۔ جہاز نکالنےکےدوران  اس کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ ہے۔ اس حوالے سے  تمام ادارے مکمل  الرٹ ہیں۔