وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران عمران

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہاکس بے مچھلی چوک پر تعمیر ہونے والی روڈ پر بریکر بنانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے گریکس سے ہاکس بے موڑ تک روڈ کی تعمیر کی ہدایات دیں۔  وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت دی کہ اس روڈ کے جو بھی حصے متاثر ہوئے ہیں انکی مرمت کی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو رویہ ہاکس بے روڈ کینپ تک کا کام 23 دسمبر سے جاری ہے۔ یہ روڈ 840 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے۔ اس روڈ کی لمبائی 5.95 کلومیٹر اور 8.3 میٹر کشادہ ہے۔ روڈ پر 25 فیصد کام ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہاکس بے کینپ روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے چاکیواڑہ، محراب خان اور ٹینیری روڈ اور اسٹرام واٹر ڈرین کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے لیاری پہنچنے پر جئے بھٹو کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میرہ ناکہ پر کام شروع کرنے پر بریفنگ لی۔ مجوزہ سڑکوں کی تعمیر پر 995.461 ملین روپے لاگت آئے گی۔ یہ کام 30 جون 2022 میں مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شیر روڈ تا مرزا آدم روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ یہ روڈ 439.68 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے۔ یہ روڈ تقریباً دو کلومیٹر پر محیط ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے روڈ پر کام 30 جون 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایات دے دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا زیر تعمیر ککڑی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ 2.4 میٹر کشادہ جاگنگ گراؤنڈ قائم کیا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش بھی کی جارہی ہے۔ تمام ضروری سہولیات کے ساتھ پویلین بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ ککڑی اسپورٹس کمپلیکس میں بوکسنگ کلب، مرد و خواتین کیلئے جمز، کیفے ٹیریا، لائبرری، ٹیبل ٹینس کورٹس اور باسکٹ بال ھال بنائے جارہے ہیں۔ مجوزہ اسکیم پر 700 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی نظیر میمن کو ہدایت کی کہ تعمیرات کا کام اگست میں مکمل کیا جائے۔ پوری اسکیم بشمول تمام سہولیات کے ساتھ اکتوبر 2022 میں مکمل ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے آج شہر کے مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مختلف سڑکوں کیماڑی، لیاری، شیرشاہ اور ضلع وسطی میں کام جاری ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں مارچ رواں دواں ہے۔ میں لانگ مارچ میں بھی ہوتا ہوں اور واپس بھی آجاتا ہوں۔ لانگ مارچ کے ذریعے جتنی بڑی تعداد میں عوام کی موبلائیزیشن ہوئی ہے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھی۔