کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی
انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع
کرانے کا آخری دن،، کراچی میں چھ کنٹونمنٹ
بورڈز میں 484 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، جمع کروائے گئے کاغذات
نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 اگست تک ہو گی
کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے
5وارڈز میں 67 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کراوادیے، منوڑہ کنٹونمنٹ کے 2
واڈز میں 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے 10
وارڈز میں 125 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10
وارڈز میں135 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5
وارڈز میں 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7اگست تک منظور یا مسترد کاغذات
نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع ہوں گی،13اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
جائے گی،12ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ ہوگی