وزیراعلی سندھ کا کہنا کراچی اور کچے میں قیام امن کےلئے صدر مملکت کے احکامات پر مکمل عمل ہوگا

عرفان علی عرفان علی

  وزیراعلی سندھ کا کہنا کراچی اور کچے میں قیام امن کےلئے صدر مملکت کے احکامات پر  مکمل عمل ہوگا


 وزیراعلی سندھ کا کہنا کراچی اور کچے میں قیام امن کےلئے صدر مملکت کے احکامات پر  مکمل عمل ہوگا۔ صوبائی محکمہ انسداد منشیات کو دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ  مل کر  آپریشن تیز  کرنےکی ہدایت ۔کورکمانڈر نے  آپریشن میں صوبائی حکومت کی  بھر پور مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی۔  


وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت  صوبائی  ایپکس کمیٹی کا  اجلاس ہوا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا بدھ کو وزیراعلی ہاوس میں  صدر   آصف  زرداری  کی صدارت میں  امن امان پر  اہم اجلاس  ہوا۔ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے    کچے میں ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی گرفت میں  لا یا جائے اور   انسداد منشیات کا آپریشن تیز  کیا جائے۔ صدر  نےو اضح طور پر کہہ دیا ہے کہ   زمینوں پر  قبضے ناقابل   برداشت ہیں۔  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا سندھ حکومت صدر مملکت کے احکامات پر  مکمل عمل کرے گی۔

وزیراعلی نے  ایپکس کمیٹی میں بتایا سندھ حکومت صوبے میں امن امان کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان  کے لئے جامع حکمت عملی بنائی ہے۔ان تمام محرکات پر کام ہو رہا ہے ،،جو اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کا سبب ہیں۔ صوبائی حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف  بھی بھر پور کام کر رہی ہے۔  وزیر  ایکسائزو  نارکوٹکس شرجیل  میمن  شرکا کو بتایا منشیات کے کاروبار  سےوابستہ ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا ہے۔حیدرآباد میں کریک ڈاؤن  کے دوران تین   منشیات فروش  مقابلے  میں مارے گئے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایک سو چونسٹھ  مقدمات درج کئے ۔ ان میں ایک سو چھیاسٹھ گرفتاریاں ہوئیں۔ چار کلو سے زائد ہیروئن،چار سو انیس کلو سے زائد چرس  اور  بارہ سو کلو   بھنگ برآمد  کی گئی۔

ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ   بچوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے

اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے ادارے قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی  ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ  مل کر آپریشن تیز کرے۔ وزیر  انسداد منشیات  شرجیل میمن نے بتایا  فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ  رابطہ میں ہیں۔ کورکمانڈر نے کہا  منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی۔